عالیہ بھٹ نے فلم ’’ریس تھری‘‘ کے گانے’’سیلفش‘‘ کو بہترین گانا قرار دے دیا

ہفتہ مئی 12:22

عالیہ بھٹ نے فلم ’’ریس تھری‘‘ کے گانے’’سیلفش‘‘ کو بہترین گانا ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ کے گانے’’سیلفش‘‘ کو بہترین گانا قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ شخصیات اور سلمان خان کے مداحوں کے ساتھ ساتھ عالیہ بھٹ نے بھی فلم ’’ریس تھری‘‘ کے گانے’’سیلفش‘‘ کی تعریف کی اور عالیہ بھٹ نے تو اسے بہترین گانا بھی قرار دے دیا۔ گانے کے بول سلمان خان نے لکھے جبکہ اسے گایا پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور لولیا ونٹر نے ہے۔ گانا سلمان خان ،جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول اور ڈیزی شا پر فلمایا گیا ہے۔ فلم کے ہدیاتکرا ریمو ڈی سوزا ہیں ، فلم15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔