2000دنوں میں کچھ نہ کر سکنے والے اب 100دنوں میں جادو دکھانے کے دعویدار ہیں ‘ حمزہ شہباز
ہفتہ 26 مئی 2018 14:39
(جاری ہے)
اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اورآئندہ عام انتخابات سمیت پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میاں عثمان نے آگاہ کیا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایات کے مطابق پرائس کنٹرول کمیٹی عوام کو ریلیف دینے اور گراں فروشی کی روک تھام کیلئے موثر اور بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پارٹی سے دیرینہ وابستگی رکھنے اور قربانیاں دینے والے لوگ پارٹی کا اثاثہ ہیں اور انہیں ہر سطح پر عزت دی جائے گی ۔مسلم لیگ (ن)بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی اور عوام کے ووٹوں کی طاقت سے سیاسی مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کرے گی ۔انہوںنے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے رکاوٹوں کے باوجود ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور عالمی ادارے بھی حکومتی کاوشوں کے معترف ہیں۔موجودہ حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو اس وقت ترقی کی شرح تین فیصد سے بھی کم تھی جبکہ آج یہ چھ فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے ۔ حمزہ شہباز شریف نے میاں عثمان کی پارٹی کیلئے خدمات اور بطور چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کارکردگی کو بھرپور سراہا ۔علاوہ ازیں حمزہ شہباز شریف سی(ن) لیگ سوئٹرز لینڈ کے صدر امجد چوہدری، ندیم عباس ربھیرا، نجمہ افضل خان، یاسر گجر، ذوالفقار بھٹی، احمد بٹ سمیت دیگر نے بھی ملاقات کی ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ 2000دنوںمیں کچھ نہ کر سکنے والے اب 100دنوں میں جادو دکھانے کے دعویدار ہیں ۔ مسلم لیگ(ن) نے عوام کی خدمت کی ہے اور انشا اللہ آئندہ وزیر اعظم بھی ہماری جماعت سے ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ جمہوریت ہے ، دوسری حکومت اپنی میعاد پوری کر رہی ہے اور پر امن انتقال اقتدار ہو رہا ہے اور اسی سے ادارے مضبوط ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ پنچھی کبھی اس درخت اور کبھی اٴْس درخت پر بیٹھتے ہیں لیکن اب عوام با شعور ہو چکے ہیں وہ ان کا احتساب کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کبھی گیارہ نکات اور کبھی سو روز کا ایجنڈ ا دیتے ہیں لیکن خیبر پختوانخواہ کے ہسپتالوں میں سٹریچر تک نہیں ہیں ۔ انکے ارد گرد قبضہ گروپ اور قرضے معاف کرانے والے لوگ جمع ہیں ۔ میرا ان کو مشورہ ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور خیبر پختواہ کی عوام سے معافی مانگیں شاہد صوبے کے لوگ انہیں معاف کر دیں اور انہیں رحم آ جائے ۔ جولائی 2018ء میں میدان لگنے والا ہے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سب اپنی اپنی باری کی بات کر رہے ہیں لیکن اب پاکستان کی ترقی کی باری آنی چاہیے اور بروقت انتخابات کے انعقاد سے ہی قائد اعظم کے خوشحال پاکستان کی تعبیر ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
اڈیالہ جیل اور ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی سخت، پولیس ناکے بڑھا دیئے گئے
-
بقا کا خطرہ ہوا تو ایرانی جوہری عسکری نظریہ بدل جائے گا، کمال خرازی
-
لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی،امیگریشن سسٹم بند رکھنے کادورانیہ رات 10 بجے تک بڑھا دیاگیا
-
گوادر میں جاں بحق 5 افراد اور زخمی شخص کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے
-
9 مئی کے واقعہ کا احتساب ہونا چاہیے، قوم کو پتا لگنا چاہیے کہ اسپانسرز کون تھے،خواجہ آصف
-
پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہے،محسن نقوی
-
غزہ کی جنگ: امریکی بموں سے فلسطینی ہلاکتیں ہوئیں، بائیڈن
-
قومی اداروں کی نجکاری کیلئے 5 سالہ پروگرام ترتیب
-
چیئرمین ایف بی آر کو زیر التواءٹیکس مقدمات پر اٹارنی جنرل آفس نے تجاویز ارسال کر دیں
-
ہمارا معاشرہ ٹرانس جینڈر افراد کے ساتھ کیا سلوک روا رکھتا ہے؟
-
پاکستان کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، مقبوضہ فلسطینی علاقے میں بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
-
چینی کمپنیاں پاکستان میں پاور سیکٹر کو درپیش ٹرانسمیشن نقصانات بارے تکنیکی اور اختراعی اقدامات لینے میں مدد فراہم کریں،احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.