گلگت بلتستان‘ ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اہم اجلاس

ہفتہ 26 مئی 2018 16:02

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس V VIPمو ومنٹ کے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے منعقد ہوا‘جس میں ایس پی گلگت ،ڈی ایچ او گلگت ،ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال گلگت ، ایم ایس کشروٹ سٹی ہسپتال گلگت ، ایکسین پی ایچ ای ، ایکسیئن واٹر اینڈ پاور ، اے سی گلگت، اے سی دنیور، اے سی جگلوٹ، اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔

ڈی سی گلگت نے ایکسین پی ایچ ای ، ایکسین واٹڑ اینڈ پاور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔بجلی اور پانی کی سپلائی کو یقینی بنائیں۔اسکے علاوہ ڈی سی گلگت نے ایم ایس ڈی اایچ کیو ہسپتال ، ایم ایس سٹی ہسپتال کشروٹ گلگت، کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وی وی آئی پی مومنٹ کے دوران اِن دونوں ہسپتالوں کا عملے کی چھٹیاں منسوخ کریں اور ہسپتالوں میں چوکس ڈیوٹی پر موجود رہینگے۔

(جاری ہے)

اسکے ساتھ ساتھ یہ دونوں ہسپتالوں کی میڈیکل ٹیم بناکر لسٹیں دے دیں وہ میڈیکل کوریج کرینگے۔اسکے ساتھ ایمبولنس بھی میڈیکل ٹیم کے ساتھ ہوگی۔ایک ایمبولنس ائیرپورٹ پر موجود رہے گی اور دوسری ایمبولنس کیبل کیٹ گاڑی کے ساتھ چنارباغ میں موجود رہیگی۔ڈی سی گلگت نے ریسکیو 1122 کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا فائر برگیڈ کی گاڑی ایک ائیر پورٹ پر موجود رہے گی اور دوسری فائر برگیڈ کی گاڑی چنارباغ میں موجود رہیںگی۔