سندھ کی فتح برّ ِصغیر میں اسلام کی اشا عت کا دیبا چہ ہے ،شاہ عبد الحق

محمد بن قاسم نے سندھ کے لوگوں کوظالما نہ نظام سے نجا ت دلائی ، اجتما ع سے خطاب

ہفتہ 26 مئی 2018 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہاکہ نے’’یوم باب الاسلام‘‘ کی مناسبت سے جوڑیا بازار میں اجتما ع سے خطاب میں عظیم مجا ہد اسلام ، فاتح سندھ محمد بن قاسم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجواں سپہ سالار کی قیادت میں سندھ کی فتح بر صغیر پاک و ہند میں اشاعت دین کا عہد آفریں و روشن باب ہے محمد بن قاسم نے بر صغیر پاک و ہند میں اسلام کے نئے دور آغا ز کر تے ہو ئے مذہب ،تاریخ اور ثقافت پر گہرے نقوش مرتب کئے ۔

انہو ں نے کہا کہ سندھ کی فتح سے بّرصغیر میں اسلام کی اشا عت کا دیبا چہ ہے جس سے دین کی تبلیغ کیلئے راہیں ہموار ہو ئیں۔انہو ںنے کہا کہ مسلم حکمرا نو ں کی بے حسی کے باعث آ ج دنیابھر میں مسلمان ظلم و جبر کا شکا ر ہیں اور کسی محمد بن قاسم کے منتظر ہیں جو ان کو ظلم سے نجا ت دلا ئے ۔

(جاری ہے)

مسلم فاتح محمد بن قاسم نے عدل و انصاف ، رواداری ،محبت حسن سلوک ، انسانی برابری کے فلسفہ پر عمل کر کے مفتوح عوام اور رعایا کے دل جیتے، ان کی جان و مال کا تحفظ کیا اور مذہبی آزادی دی۔

انہو ں نے کہا کہ محمد بن قاسم نے اسلامی تعلیما ت کی بنیاد پر مقامی لوگوں کے قلوب کو فتح کرکے انھیں کا فرانہ ،جابرانہ ،ظالما نہ ،اور استحصالانہ فرسودہ نظام سے نجا ت دلائی ۔یوم باب الاسلام اس عہد اور عزم کا اظہار ہے کہ ظالم و جابر وں کے خلاف آواز حق بلند رکھنا ہو گی۔ دریں اثنا،جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی شعبہ خدمت خلق کے زیر اہتمام الحق فلاحی پروجیکٹ جس میں الحق ویلفیئر کلینک،میت سرد خانہ ،واٹر فلٹر پلانٹ کی افتتاحی تقریب 27 مئی اتوار بعد نماز عصر ،جامع مسجد شہداء میلاد پریڈی اسٹریٹ نزد شہاب الدین مارکیٹ لائنز ایریا میں ہو گی ،جس کی صدارت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کریں گے۔