فاٹاانضمام تاریخی قدم اورخوش آئندہے،الحاج نورشیر اکاخیل

ہفتہ 26 مئی 2018 18:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) اکاخیل اتحاد پاکستان کے سربراہ اور ممتازقبائلی رہنماالحاج نورشیر اکاخیل نے کہاہے کہ فاٹاانضمام سے عوام کا احساس محرومی دورہوگا،31ویں آئینی ترمیم سے فاٹاکے عوام کو بھی پاکستان کے دیگر شہریوں کے حقوق میسرہوں گے اور آزادقبائل قومی دھارے میں شامل ہوکرملکی ترقی میں بھرپورکرداراداکریں گے،فاٹااصلاحات پر پوری قوم مبارکبادکی مستحق ہے۔

یہ بات انہوں نے اکاخیل اتحادپاکستان کے دفترمیں آئے ہوئے قبائلی رہنمائوں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ فاٹاانضمام پر عوام خوش ہیں اگرصوبے کا درجہ دیاجاتاتو مزید بہترہوتا،ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مستقبل میں اگر پاکستان میں جنوبی پنجاب سمیت کہیں بھی صوبہ بنایاجائے تو فاٹاکوبھی صوبے کا درجہ دے کر فاٹاکے عوام کی دیرینہ خواہش کو عملی جامہ پہنایاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہاکہ موجودہ حکومت کی جانب سے فاٹاانضمام تاریخی قدم اور ملکی ترقی کے لئے خوش آئند ہے۔ان کا کہناتھاکہ فاٹاکے عوام نے قیام امن کے لئے بے شمارقربانیاں دی ہیں اب وقت ہے کہ ان قربانیوں کا ثمر انہیں ملے ،حکمران ترقی کی صورت میں فاٹاعوام کو تحفہ دیں۔قبائلی رہنمائوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر فاٹامیں رائج کالے قوانین کا خاتمہ کیاجائے،روزگارکے مواقع فراہم کئے جائیںاورفوری ریلیف پیکیج کا اعلان کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :