عرفان صدیقی کا نامور قانون دان، لکھاری اورعمران سیریز کے خالق مظہر کلیم کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 26 مئی 2018 19:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے نامور قانون دان، لکھاری اورعمران سیریز کے خالق مظہر کلیم کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں عرفان صدیقی نے کہاکہ مظہر کلیم کی علمی وادبی کاوشوں کوتادیر یاد رکھاجائے گا۔

(جاری ہے)

وہ ایک کامیاب قانون دان تھے لیکن جاسوسی ناول ان کی پہچان بن گئے اور انہیں شہرت کی بلندیوں سے ہمکنار کیا۔ سرائیکی پروگرام کی صورت میں ریڈیو سے بھی ان کی وابستگی رہی۔ انہوں نے کہاکہ اپنی آواز اور تحریرکی صورت وہ ہم میں موجود رہیں گے۔ عرفان صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

متعلقہ عنوان :