نواز شریف اور مریم نواب شاہ میں ورکر کنونشن سے خطاب کرینگے ،اس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے

مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ کی گفتگو

ہفتہ 26 مئی 2018 23:32

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ نے کہاہے کہ 30مئی کو میاں محمد نواز شریف اور مریم نوا ز نواب شاہ میں ورکر کنونشن سے خطاب کرینگے جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ نے آئی این پی سے بات کرتے ہوئے کیا۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے نواب شاہ اور منڈی بہائوالدین کا منسوخ ہونے والا دورہ حالات کو دیکھتے ہوئے شیڈول کے مطابق کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ 30مئی کو میاں محمد نواز شریف اور مریم نوا ز نواب شاہ میں ورکر کنونشن سے خطاب کرینگے جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور میں خود آج نواب شاہ پہنچ کر دورہ نواب شاہ سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لونگا اور پارٹی کے مختلف ونگ کے عہدیداران سے ملاقات کرونگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹر آصف علی کرمانی نے ڈیژنل صدر سید جی ایم شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد دورہ کی منسوخی سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد شہر کے مختلف مقامات پر لگنے والے استقبالیہ کیمپ ہٹا دیے گئے تھے اور کارکنان میں مایوسی پھیل گئی تھی