جہانیاں، اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کی20برس مکمل

’’ یوم تکبیر ‘‘ 28مئی پیر کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا

ہفتہ 26 مئی 2018 23:36

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) پاکستان کودنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کی20برس مکمل ہونے پر ملک بھر میں ’’ یوم تکبیر ‘‘ 28مئی پیر کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا اس روزجہانیاں سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام خصوصی تقاریب،سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین ایٹمی دھماکوں کے تناظر میں محسن ملک و قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ذوالفقار علی بھٹو اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے ملک بھر کے تمام شہروں میں مسلم لیگی کارکن ایٹمی قوت بننے کے حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کریں گے جبکہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن لائرز فورم تحصیل جہانیاں کے زیر اہتمام جہانیاں میں بھی یوم تکبیر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد کی جائے گی۔ 20برس قبل 28مئی 1998ء کو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میںچاغی کے مقام پر بھارت کی جانب ایٹمی دھماکوں کے بعد ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر میںساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیاقبل ازیں امریکہ،برطانیہ،روس،چین،فرانس اور بھارت ایٹمی طاقت کے حامل ملک ہیں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے پہلی اسلامی ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔