قلات، صوبائی سرکاری ملازم کا وفاقی حکومت کی جانب سے عید پر تین ماہ کا بونس دینے کے اعلان کا خیر مقدم

ہفتہ 26 مئی 2018 23:38

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) قلات کے صوبائی سرکاری ملازمین نے وفاقی حکومت کی جانب سے عید پر تین ماہ کا بونس دینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہیکہ کہ صوبائی حکومت بھی صوبائی ملازمین کو عید بونس دینے کا علان کر کے غریب ملازمین کی دعائیں حاصل کریں جس سے بلوچستان کے غریب ملازمین کی عید کی خوشیاں بھی دوبالا ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار مشترکہ ملازمین اتحاد کے صدر حاجی داد محمد بلوچ ایپکا کے صدر حسین بخش رئیسانی پیرا میڈیکس کے صدر آغا حفظ الرحمان شاہ میونسپل کمیٹی ایمپلائز یونین کے صدر میر منیر احمد پندرانی پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے صدر منیر احمد مینگل اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ہیں ا نہوں نے کہا ہیکہ وفاقی حکومت نے وفاقی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہیں دینے کا علان کرکے ملازمین کی دل جیت لیئے ہیں مگر انہیں چاہیئے تھا کہ وہ ملک بھر کے سرکاری ملازمین کا علان کرتے انہوں نے کہا ہیکہ بلوچستان کے ملازمین کی دیگر صوبوں اور وفاق کی نسبت تنخواہیں بہت کم ہیں جس سے غریب ملازمین بہت مشکلات سے اپنے گھر چلانے پڑ تے ہیں اور خصوصاًً رمضان المبارک اوردونوں عیدوں کی وجہ سے اخراجات میں کئی گناہ اضافہ ہو جاتی ہیں اور غریب ملازمین کی عید کی ضروریات پورے نہیں ہوتے ہیں انہوں نے وزیرآعلیٰ بلوچستان اور صوبائی حکومت سے اپیل کی ہیکہ بلوچستان کے سرکاری ملازمین کو بھی عید بونس دینے کا علان کرکے غریب ملازمین کی دعائیں حاصل کریں۔