نوشہرہ کینٹ،میاں عیسی ٰ میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ ایک شخص جاںبحق

ہفتہ 26 مئی 2018 23:48

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) نوشہرہ کے علاقے میاں عیسی ٰ میں جائیداد کے تنازعہ پر مسلح افراد نے گھات لگاکر فائرنگ کردی فائرنگ سے مقامی زمیندار شدید زخمی ہسپتال منتقلی کے دوران جابحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول وقار احمد اپنے گیتوں سے افطاری کے لیے واپس گھر آرہا تھا کہ مسلح ملزمان نے گھات لگاکر اندھا دھن فائرنگ کردی ۔

ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد تھانہ مصری بانڈہ میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے میاں عیٰسی میں جائیدا د کے تنازعہ پر مسلح ملزمان مسمی اصغر اور عابدخان پسران عبدالرازق سکنہ میاں عیٰسی نے کھیتوں سے افطاری کے لیے گھرجانے والے مقامی زمیندار مسمی وقار احمد ولد میراحمد شاہ کو گھات لگاکر اندھا دھن فائرنگ کردی فائرنگ سے وقار احمد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شدید زخمی مقامی زمیندار وقار احمد شدید زخمی ہسپتال منتقلی کے دوران جابحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول وقار احمد اپنے گیتوں سے افطاری کے لیے واپس گھر آرہا تھا کہ مسلح ملزمان نے گھات لگاکر اندھا دھن فائرنگ کردی ۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد تھانہ مصری بانڈہ میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

متعلقہ عنوان :