قلات میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے کمسن بچی جاںبحق

اتوار 27 مئی 2018 01:00

کوئٹہ۔ 25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) قلات میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 6سالہ کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو قلات میں گھر میں پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے سے 6سالہ کمسن بچی کشف بنت کبیر ہلاک ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی۔