سونیا حسین کو پریانکا چوپڑا کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا

سوشل میڈیا صارفین نے اپنی ’’بندوقیں‘‘ سونیا حسین کی جانب تان رکھی ہیں

اتوار 27 مئی 2018 12:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) کافی عرصہ ہو گیا ہے سوشل میڈیا صارفین نے اپنی ’’بندوقیں‘‘ سونیا حسین کی جانب تان رکھی ہیں اور وہ کچھ بھی کر لیں، تنقید شروع ہو جاتی ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران پریانکا چوپڑا کی نقل کرنے پر سونیا حسین کو تنقید کا نشانہ بننا پڑا۔

(جاری ہے)

پاکستانی دعویٰ کرتے ہیں کہ سونیا حسین پریانکا چوپڑا جیسا لباس پہن کر بال بنا کر ان کی نقل اتارتی ہیں اور اس حوالے سے ان کی تصاویر پر جس طرح کے تبصرے کئے جاتے رہے ہیں انہیں ہضم کرنا خاصا مشکل ہے۔

سونیا حسین اس وقت اپنی آنے والی فلم ’آزادی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی سامنے آنے والی بہت سی تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ کر آپ کو اس کا اندازہ بھی ہو جائے گا۔فلم کی پروموشن کیلئے حال ہی میں بلاگرز میٹنگ ہوئی اور سونیا حسین نے اس کیلئے جن جوتوں کا انتخاب کیا، پاکستانی لڑکیاں انہیں پہننے کا سوچ بھی نہیں سکتیں جبکہ تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا صارفین بھی ان کے جوتے دیکھ کر حیرت کے سمندر میں مبتلا ہو گئے۔