اسپیکر اسد قیصر کا پاٹا کو ٹیکس فری قرار دینے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط

فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق بل میں پاٹا کو شامل کرنے سے بل کی ترمیم میں مشکلات پیدا ہوں گی ،ْ خط میں مطالبہ

اتوار 27 مئی 2018 13:30

اسپیکر اسد قیصر کا پاٹا کو ٹیکس فری قرار دینے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے وفاق اور صوبوں کے زیرانتظام علاقوں (فاٹا، پاٹا) کو ٹیکس فری قرار دینے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھا ہے۔صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق بل میں پاٹا کو شامل کرنے سے بل کی ترمیم میں مشکلات پیدا ہوں گی۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا کہ پاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کو بل پر تحفظات ہیں اور انہوں نے علاقے کو 10 سال تک ٹیکس فری قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اسپیکر اسمبلی اسد قیصر نے خط میں کہا کہ پاٹا سے منتخب ارکان اسمبلی کا مطالبہ جائز ہے، فاٹا اور پاٹا دہشت گردی سے مثاثر ہوئے ،ْ آپریشن اور قدرتی آفات سے ان علاقوں کے لوگ بڑی تعداد میں متاثر ہوئے ہیں۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس فری کرنے کا اعلامیہ جاری کرے۔