گجرات میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،ْ 6دہشت گرد ہلاک ،ْتین فرار

ہلاک ہونے والے دہشتگروں میں ریڈبک میں شامل انتہائی مطلوب محمد صہیب بھی شامل

اتوار 27 مئی 2018 14:10

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) سی ٹی ڈی کی گجرات میں کاروائی،6 دہشتگرد ہلاک،3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ہلاک ہونے والے دہشتگروں میں ریڈبک میں شامل انتہائی مطلوب محمد صہیب بھی شامل ہے۔سی ٹی ڈی پنجاب ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی اطلاع ملنے پر شادیوال اپر جہلم پل کے قریب لگائے جانے والے ناکہ پر تین موٹر سائیکلوں پر سوار 8 سے 9 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر انہوں نے فائرنگ کر دی۔

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک اور 3 دہشتگرد فرارہو گئے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں محمد صہیب،عبدل مقیم،محمد فیصل،محمد عثمان،عبدل عظیم اور رئوف احمد کے نام شامل ہیں۔ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے خودکش جیکٹس،اسلحہ،دستی بم،بارودی مواد اور حساس نقشہ جات برآمد ہوئے ہیں ،ْدہشتگردوں کا تعلق کالعد تنظیم سے بتایا جاتا ہے جو حساس تنصیبات کونشانہ بنانے جارہے تھے۔ہلاک دہشتگرد فیروزپور روڈ،بیدیاں روڈ بم دھماکے 2017ء میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔دہشتگروں میں ریڈبک میں شامل انتہائی مطلوب محمد صہیب بھی شامل ہے جو سرگودھا میں برگیڈیئرظہور قادری کے ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ بھی بتایا جاتا ہے