فاٹا کا انضمام مسلم لیگ(ن) کا تاریخ ساز کارنامہ ہے،حکومت نے قبائلی بھائیوں کے دل جیت لیے ہیں‘اعجاز شفیع

اتوار 27 مئی 2018 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن)کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ فاٹا کا انضمام مسلم لیگ(ن) کا تاریخ ساز کارنامہ ہے،حکومت نے قبائلی بھائیوں کے دل جیت لیے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ جو لوگ فاٹا کے قومی دارے میں شمولیت کیخلاف ہیں ان کو ایک محب وطن شہری ہونے کے ناطے سوچنا ہو گا کہ ہر پاکستانی کی طرح قبائل کا بھی حق ہے کہ ان کو برابری کی سطح پر حقوق میسر ہوں۔

ماضی حکومتوں نے قبائلی عوام کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے ان کو جھوٹ اور دکھے میں رکھا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن موجودہ حکومت نے حقیقی معنوں میں قبائلی عوام کے جیل جیت لیے ان کو قومی دارے میں شامل کرکے محب وطن پارٹی ہونے کا ثبوت بھی دیا ہے جو نا صرف دعوے کرتی ہے بلکہ عملی طور پر مسائل کو حل کرنے والی پارٹی ہے۔انہوں نے مزید کہا میاں نواز شریف کو جب بھی ملک و قوم کی خدمت کرنے کا موقعہ ملا ہے انہوں نے تاریخ منصوبوں مکمل کیے ہیں۔موٹروے اور ایٹمی دھماکے ان کا سب سے بڑا کریڈٹ تھے لیکن اب سی پیک اور گودار پورٹ نے میاں نواز شریف کو انٹرنیشنل سطح پر ایک محب وطن لیڈر کے طور پر اجاگر کیا ہے جو ملک و قوم کے مفادات کیلئے کسی بھی طرح کو سمجھ تہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہو سکتا۔