بلوچستان میں نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہوسکا، وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات بے نتیجہ ختم

اتوار 27 مئی 2018 16:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) بلوچستان میں نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہیں ہوسکا، وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات بے نتیجہ ختم، تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بلوچستان میں نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان اور قائد حزب اختلاف عبدالرحیم زیاتوال کے درمیان تین دنوں میں تیسری بیٹھک ہوئی ،ملاقات میں حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے تین ناموں پرنس احمد علی ، علائو الدین مری ، کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ جبکہ اپوزیشن کی جانب سے دوناموں قاضی اشرف،سرداراسلم بھوتانی کے ناموں میں سے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے مشاورت کی گئی تاہم کسی ایک نام پر اتفاق نہیں ہو سکا جس کے بعد ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی ، واضع رہے بلوچستان اسمبلی 31مئی کو تحلیل ہو جائے گئی اگر اس سے قبل اتفاق رائے نہیں ہو سکا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی اور الیکشن کمیشن کے پاس جا نے امکان ہے