ڈاکٹر اعجاز کو وزارت خارجہ میں افغانستان ڈیسک کا نیا ڈائریکٹرجنرل مقرر کر دیا گیا

اتوار 27 مئی 2018 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) ڈاکٹر اعجاز کو وزارت خارجہ میں افغانستان ڈیسک کا نیا ڈائریکٹرجنرل مقرر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کے ذرائع نے ’’این این آئی ‘‘کو بتایا کہ ڈاکٹر اعجاز کو منصور احمد خان کی جگہ نیا افغان ڈیسک کا انچارج بنایا گیا ہے جبکہ منصور خان کو آسٹریا میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر اعجاز دیگر ذمہ داروں کے علاوہ افغانستان میں سفارتکار کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں ۔انہوںنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :