شوبز ڈیسک

کام اور فن میں توازن برقرار رکھنا خوبی جانتی ہوں، بھومی پیڈ نیکر

اتوار 27 مئی 2018 20:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے کہا ہے کہ وہ کام کیساتھ ساتھ فن بھی کرتی ہیں اور ان دونوں کے درمیان توازن برقرار رکھنا وہ بخوبی جانتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھومی پیڈنیکر نے حال ہی میں آسیان امریکن ہیرٹیج فیسٹیول میں شرکت کی اور اپنی کمٹنٹ پوری کرنے کیساتھ ساتھ وہاں پر فن بھی کیا۔انہوں نے وہاں پر فن کرتے ہوئے بنائی گئی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر بھی کیں۔ ادکارہ ان دنوں ابھیشیک چیوبے کی فلم ’’سن چڑیا‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس کی کاسٹ میں سوشانت سنگھ راجپوت، منوج باجپائی اور آشوتوش رانا شامل ہیں۔