آواران میں بس الٹنے سے تین لیویز اہلکاروں سمیت چارافراد جاں بحق ،15زخمی

اتوار 27 مئی 2018 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) ضلع آواران کے علاقے میں بس الٹنے سے تین لیویز اہلکاروں سمیت چارافراد جاں بحق 15زخمی ہوگئے ،لیویز ذرائع کے مطابق اتوار کوخضدار سے آواران آنے والی بس آواران کی تحصیل جھائو میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں لیویز کے تین اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے ،لیویز اور ریسکیو حکام نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو لسبیلہ اور کراچی منتقل کرنا شروع کردیا ،ہسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :