جے یو آئی (ف) کا انداز غیر جمہوری ہے‘ یہ لوگ فاٹا کے عوام کو پسماندہ اور غلام رکھنا چاہتے ہیں‘ شوکت یوسفزئی

چند لوگ پورے فاٹا کو یرغمال نہیں بنا سکتے اور نہ ہی پورے صوبے کی تقدیر کا فیصلہ کرسکتے ہیںفاٹا کے عوام بہت خوش ہیں شوکت یوسفزئی کا جے یو آئی (ف) کے دھرنا پر ردعمل

اتوار 27 مئی 2018 21:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ جے یو آئی (ف) کا انداز غیر جمہوری ہے‘ ارکان اسمبلی کی صوبائی اسمبلی میں آزادانہ آمدوفت کو یقینی بنایا جائے‘ چند لوگ پورے فاٹا کو یرغمال نہیں بنا سکتے اور نہ ہی پورے صوبے کی تقدیر کا فیصلہ کرسکتے ہیں‘ یہ لوگ فاٹا کے عوام کو پسماندہ اور غلام رکھنا چاہتے ہیں‘ فاٹا کے عوام بہت خوش ہیں۔

اتوار کو جے یو آئی (ف) کے دھرنا پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کا انداز غیر جمہوری ہے۔ جے یو آئی (ف) اپنی شکست تسلیم کرے قانون نافذ کرنے پولیس اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی ذمہ داری ہے۔ پولیس بااختیار ہے ارکان اسمبلی کی صوبائی اسمبلی میں آزادانہ آمدورفت کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

چند لوگ پورے فاٹا کو یرغمال نہیں بنا سکتے اور نہ ہی پورے صوبے کی تقدیر کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

پارلیمنٹ کا مذاق کیوں اڑایا جارہا ہے آج فاٹا کے عوام کی تقدیر کا فیصلہ ہونے والا ہے یہ ڈھائی کروڑ فاٹا کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ فاٹا کے عوام کو بنیادی انسانی حقوق ملنے والے ہیں فاٹا کے عوام کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ تک رسائی ملنے والی ہے یہ لوگ فاٹا کے عوام کو پسماندہ اور غلام رکھنا چاہتے ہیں فاٹا کے عوام بہت خوش ہیں۔