واپڈا کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے مرکز سے لے کر صوبوںکے حوالے کیا جائے ،میاں ارشد جاوید

اتوار 27 مئی 2018 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں ارشد جاوید گوڑواڑہ نے کہا کہ واپڈا کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے مرکز سے لے کر سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حوالے کیا جائے، ہر صوبہ خود بجلی پیدا کرے اور اس پر اسی صوبے کا اختیار ہو،اس سے بجلی چوری کا بھی خاتمہ ہوجائیگا، بجلی پر صوبو ں کے اختیار سے عوام کو بجلی سستی ملے گی، ہزاروں کا بجلی بل سینکڑوں میں آئے گا، بجلی کی چوری روکنے کے لئے ملک بھر میں بجلی کی اے بی سی کیبل لائنیں ڈال دی جائیں تاکہ بجلی چوری کا سو فیصد خاتمہ ہوسکے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) پشاور کا ایک اہم اجلاس میاں ارشد جاوید گوڑواڑہ کی زیر صدارت سٹی آفس میں ہوا جس میں کوآرڈینیٹر سردار امجد علی ، سردار محسن علی، کرنل سکندر ضیاء اعوان، عبدالحمید گوڑواڑہ، محمد طفیل کوڑواڑہ،حاجی عبدالطیف عابد ، وسیم جان عابد، میاں ثناء اللہ، ترجمان سید شاہ جہان بادشاہ، محمد عمران، امین اللہ بونیری نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

میاں ارشد جاوید گوڑواڑہ نے کہا کہ بجلی کے ضیاء کو روکنے سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور نہ صرف شہروں،دیہاتوں کو 24 گھنٹے بجلی میسر آسکے گی، بلکہ ہم دیگر ممالک کو بھی بجلی فروخت کرنے کے مجاز ہوں گی، جس سے ملک میں زرمبادلہ آئے گا اور پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی۔ میاں ارشد جاوید گوڑوازہ نے کہا کہ اگر ہمار ے اس مشورے پر عمل درآمد کیا گیا تو میں دعوے سے کہتا ہوںکہ پورا ملک روشن، عوام خوشحال اور پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی۔