مو جودہ حکمران ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں نا کام ہو چکے ہیں ، رانا جمیل منج

ْپیپلز پارٹی کا ووٹ بنک متحد ہورہا ہے ماضی کی کوتاہیوں کا ازالہ کریں گے ، ورکروں سے گفتگو

اتوار 27 مئی 2018 21:20

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی این اے حلقہ 136امیدوار رانا جمیل منج نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہی غریب عوام کی داد رسی ہوئی، مو جودہ حکمران ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں نا کام ہو چکے ہیں ،موجودہ حکمرانوں کے استحصالی نظام نے متوسط طبقہ کو جکڑ رکھا ہے ،پیپلز پارٹی کے کا رکنان اس قدر مایوس ہو چکے ہیں کہ گھروں سے باہر نکلنے کو تیار نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے صوبائی اسمبلیوں کے متوقع امید واروں کی فہرستیں مرتب کر لیں ہیں اور پہلی فرست میں کار کنان کو متحد کرنا ہوگا، انشاء اللہ2018 کے انتخابات میں اپنے سیاسی مخالفین کوسر پرائز دیں گے،پیپلز پارٹی کا ووٹ بنک متحد ہورہا ہے ماضی کی کوتاہیوں کا ا زالہ کریں گے اور پیپلز پارٹی کے ورکروں کو بینظیر بھٹو دور کی عزت دیں گے،آج بینظیر بھٹو شہید ورکروں کو پکار کر کہ رہی ہیں کہ گھروں سے نکلوں اور میرے لخت جگر کا ساتھ دو،و ہ ان خیالات کا اظہار رکنیت سازی کے کیمپ آفس کی افتتاحی تقریب میں کررہے تھے،اس موقع پر اختر سیال، رانا نصیرخاں ، راناقدیر خاں ،راناداؤدمنج،خالد بھٹی، اور دیگر نے بھی بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں اور پارٹی کوزندہ کر نے پر خراج تحسین پیش کیا رانا جمیل منج کی کاوشوں کا کا نتیجہ ہے کہ ن لیگ کے گڑھ میں ورکروں کی نقل وحرکت دید نی ہے ،نواز لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے الیکشن میں عوام نااہل اور کرہٹ حکمرانوں کو بری طرح شکست دیں گے، جنہوں نے عوام کی زندگیا تنگ کی ہیں۔