Live Updates

عمران خان نے 100 دن میں تبدیلی لانے کا جو وعدہ کیا اسے ہر صورت پورا کیا جائیگا،سردار خان بہادر

اتوار 27 مئی 2018 21:20

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) جڑانوالہ پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر و امید وار پی پی 100 سردار خان بہادر ڈوگر نے کہا کہ عمران خان نے 100 دن میں تبدیلی لانے کا جو وعدہ کیا اسے ہر صورت پورا کیا جائے گا،سیاسی مخالفین تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اور عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں لوٹ مار کرپشن اور جھوٹ کی سیاست کو فروغ دیا ہے، مگر آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی بھاری اکثیرت سے کامیاب ہوگی۔ اور چاروں صوبوں میں اپنی حکومت قائم کر کے ملک میں حقیقی تبدیلی لائے گی،نا اہل وزیر اعظم کی آخری منزل اڑڈیالا جیل ہے اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے ملک کے اداروں پر بے بنیاد الزامات لگا کر مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں، پی ٹی آئی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے کرپشن لوٹ مار اور خاندانی سیاست کے خاتمہ کے خلاف آواز بلند کی ہے،عوام آئندہ الیکشن میں لوٹ مار کرنے والوں کا دھرن تختہ کر دینگے۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے پانچ سالہ دور میں حلقہ کے مسائل سے آنکھیں بند رکھیں اور جڑانوالہ کھرڑیانوالہ ، جڑانوالہ ستیانہ، جڑانوالہ شاہکوٹ، جڑانوالہ سید والہ روڈز کی سڑکیں آج بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور ن لیگ کی کار کردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے برسر اقتدار آئے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات