غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہر قائد کی عوام کو ذہنی مر یض بنا دیا ہے، ناظر عباس نقوی

جس شہر کی روشنیوں کے قصے دنیا بھر میں مشہور تھے آج اٴْس شہر میں اندھیروں کا راج ہے جس کے ذمہ دار صرف اور صرف حکمران ہیں، تنظیمی اجلاس سے خطاب

اتوار 27 مئی 2018 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کا اہم اجلاس صوبائی صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کی صدرارت میں صوبائی دفتر میں منعقد ہوا جس میں کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی،ڈویزن جنرل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز سمیت دیگر زمہ داران موجود تھے اس موقع پر علامہ سید ناظر عباس نقوی کا کہنا تھا اس وقت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے پورے شہر کراچی کی عوام کو ذہنی مر یض بنایا ہوا ہے پورے شہر میں اندھیروں کا راج ہے کے الیکٹرک سمیت دیگر ادارے ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مصروف ہیں مسلسل لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعوہ کرنے والے شہر کراچی کادوہ کریں اور خود فیصلہ کریں کے انہوں نے عوام کو صرف گمراہ کرنے کے سوا کچھ نہیں دیا جس شہر کی روشنیوں کے قصے دنیا بھر میں مشہو رتھے آج اٴْس شہر میں اندھیروں کا راج ہے جس کے ذمہ دار صرف اور صرف حکمران ہیں جنہوں نے آج شہر کراچی کو گندگی اور غلاظت کے ڈھیڑ میں بدل دیا ہے ستر فیصد ریونیوں دینے والے شہر کی عوام آج خود مصیبتوں اور مشکلوں کا شکار ہے کوئی بھی اس شہر کا مسیحا نہیں علامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہنا تھا یوم علی علیہ اسلام میں کچھ ہی دن باقی ہے 17رمضان المبارک سے شہر بھر میں مجلس عزاء و جلوس عزاء کا سلسلہ شروع ہوجائے گا اگر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ان ایام میں ختم نہیں کیا گیا تو دہشت گرد عناصر اپنے مزموم عزائم میں کہیں کامیاب نہیں ہوجائیں ہم وزیر اعلی سندھ اور کے الیکٹرک انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کے وہ مختلف مقامات اور امام بارگاہوں پر عزاداری کے وقت لوڈ شیڈنگ کو مستشنٰی قرار دیں۔

#