ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو ضلع فیصل آباد میں بہترین کارکردگی کی بناء پر نقد انعام اور سر ٹیفکیٹ سے نواز ا گیا

اتوار 27 مئی 2018 23:20

فیصل آباد۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد کو ضلع فیصل آباد میں بہترین کارکردگی کی بناء پر نقد انعام اور سر ٹیفکیٹ دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباشریف کی ہدایات پر چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید نے اچھی کارکردگی پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد کو ایک تقریب کے دوران ایک لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دیا۔اے ڈی سی آر نے نقد انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹ کی فراہمی پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق آئندہ بھی اسی جذبہ محنت اور لگن سے فرائض ادا کرتے رہیںگے۔