فلم ’’بھویش جوشی سپر ہیرو‘‘ 1990کی دہائی میں بنتی توانیل کپور موزوں انتخاب ہوتے، ہرش وردھن کپور

پیر 28 مئی 2018 12:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار ہرش وردھن کپور نے کہا ہے کہ اگر فلم ’’بھویش جوشی سپر ہیرو‘‘ 1990کی دہائی میں بنائی جاتی تو اداکار انیل کپور عام آدمی سے سپر ہیرو میں تبدیل ہونے والے کردار کے لئے موزوں انتخاب ہوتے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار انیل کپور کے بیٹے اداکار ہرش وردھن کپور نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اگر فلم ’’بھویش جوشی سپر ہیرو‘‘ 1990کی دہائی میں بنائی جاتی تو اداکار انیل کپور عام آدمی سے سپر ہیرو میں تبدیل ہونے والے کردار کے لئے بہترین انتخاب ہوتے اور فلم میں بھویش کا کردار توانائی سے بھرپور نوجوان کا ہے جو بہت ظاہر پرست ہوتا ہے ہرش وردھن کپور نے کہاکہ میرے والد اس فلم میں میرے سے کہیں زیادہ بہتر کام کر سکتے تھے۔

فلم’’بھویش جوشی سپر ہیرو‘‘ یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :