رمضان المبارک میں امت مسلمہ کی روزوں کی پابندی

جیل میں قید بھارتی قیدیوں نے بھی ساتھی مسلمانوں کے ہمراہ روزے رکھنا شروع کردئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 مئی 2018 16:10

رمضان المبارک میں امت مسلمہ کی روزوں کی پابندی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 مئی 2018ء) : رمضان المبارک کی آمد پر دنیا بھر کے امت مسلمہ میں ایک مذہبی جوش اور ہم آہنگی پیدا ہو جاتی ہے، دنیا بھر کے مسلمان جہاں کہیں بھی ہوں ، رمضان المبارک کے روزے رکھتے ، رمضان المبارک کا احترام کرتے اور بابرکت مہینے میں اپنے رب کے حضور سر بسجود ضررو ہوتے ہیں، رمضان المبارک میں مسلمانوں کے روزہ رکھنے کی وجہ تو سمجھ آتی ہے، لیکن بھارت کی ایک جیل میں ہندؤوں نے بھی روزے رکھنا شروع کر دئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تہار جیل میں قید 59 ہندو قیدیوں نے اپنے 2 ہزار 299 مسلمان ساتھی قیدیوں کے ساتھ ماہ رمضان میں روزے رکھنا شروع کر دئے ہیں۔ ہندو قیدیوں کا کہنا ہے کہ مذاہب مختلف ہونے کے باوجود ہماری روزے رکھنے کی اپنی وجہ ہے۔

(جاری ہے)

جیل حکام کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں درجہ حرارت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حال ہی میں نئی دہلی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس کے تحت گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ایسے موسم میں جیل میں موجود روزہ رکھنے والے قیدیوں کے لیے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ قیدیوں کے ڈائریکٹر جنرل اجے کشپ کا کہنا تھا کہ جیل حکام نے غروب آفتاب کے اوقات کے بورڈ لگا رکھے ہیں، قیدیوں کو کھجوریں اور روح افزا فراہم کیا جاتا ہے جبکہ صبح صادق کے وقت ان کے نماز پڑھنے کے لیے بھی الگ سے جگہ مختص کی گئی ہے۔ اغوا کے مقدمے میں گرفتار ایک 45 سالہ خاتون نے جیل حکام کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کی سلامتی کے لیے روزے رکھ رہی ہے،ایک اور قیدی نے بتایا کہ میں اس لیے روزے رکھ رہا ہوں تاکہ مجھے جلدی رہائی مل سکے، جبکہ 21 سالہ قیدی نے کہا کہ میں مسلمان قیدی ساتھیوں کا ساتھ دینے کے لیے روزے رکھ رہا ہوں، جیل حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے یہاں جیل میں کئی قیدیوں کو دیکھا ہے کچھ تو یہاں آ کر پہلے سے بھی زیادہ مذہبی ہو جاتے ہیں جبکہ کچھ اپنے رپے سہے عقائد بھی بھول جاتے ہیں۔