جسٹس(ر)ناصرالملک کی بطورنگراں وزیراعظم نامزدگی خوش آئندہے،اسفند یار ولی

پیر 28 مئی 2018 17:10

جسٹس(ر)ناصرالملک کی بطورنگراں وزیراعظم نامزدگی خوش آئندہے،اسفند ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ جسٹس(ر)ناصرالملک کی نگراں وزیراعظم نامزدگی خوش آئند ہے ،ْامید ہے کہ وہ اہم قومی ذمہ داری کواحسن طریقے سے نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے معاملے پر وزیراعظم اورقائد حزب اختلاف کا اتفاق مثبت ہے اور جسٹس (ر)ناصرالملک کی تقرری پراتفاق جمہوریت کے لئے فائدہ مند ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس(ر)ناصرالملک ایک اچھی شہرت کی حامل شخصیت ہیں اور بطور نگراں وزیراعظم ان کی نامزدگی خوش آئند ہے،امید ہے کہ وہ اہم قومی ذمہ داری کواحسن طریقے سے نبھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :