پاک فو ج کا سابق آئی ایس آئی چیف جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کیخلاف انکوائری کا حکم

ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ، معاملے کی تحقیقات کیلئے حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے گی ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹویٹ

پیر 28 مئی 2018 17:41

پاک فو ج کا  سابق آئی ایس آئی چیف جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کیخلاف انکوائری ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) پاک فو ج نے متنازع کتاب کے معاملے پر سابق آئی ایس آئی چیف جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کیخلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ، معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم، حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) اسد درانی کو جی ایچ کیو طلب کی گیا جس میں ان سے ان کی کتاب سپائی کرونیکلز پر وضاحت طلب کی گئی، معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے متعلقہ اتھارٹی سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔