کرینہ اور عالیہ کا موازنہ کرنا غلط ہے‘ ان کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں، کرن جوہر

پیر 28 مئی 2018 18:12

کرینہ اور عالیہ کا موازنہ کرنا غلط ہے‘ ان کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں، ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) بالی ووڈ کے نامور فلم ساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ کرینہ کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں‘ دونوںکا موازنہ کرنا ہی غلط ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ا یک بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کرن جوہر نے کہا کہ بالی وڈ میں صرف ایک ہی کرینہ ہے جن کا کسی اداکارہ سے کوئی مقابلہ نہیں وہ ان کے آغاز سے ہی بہت بڑے پرستار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں کرینا کے بہت ہی قریب ہوں اور ایک اداکارہ کے علاوہ وہ ایک بہت اچھی انسان بھی ہیں۔ کرن جوہر کا کہنا تھا کہ انھیں اداکارہ عالیہ بھٹ بھی پسند ہیں ان کی الگ شناخت ہے لیکن دونوں کا آپس میں موازنہ کرنا غلط ہوگا دونوں مختلف شخصیات کے حامل ہیں کیونکہ وہ دونوں کو ہی اچھے سے جانتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :