فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کیلئے ابھی مزید پانچ سال کا عرصہ درکار ہے ‘مدیحہ شاہ

بہت سارا وقت ضائع کر دیا مگر اب مستقل مزاجی کیساتھ سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے

پیر 28 مئی 2018 18:49

فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کیلئے ابھی مزید پانچ سال کا عرصہ درکار ہے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کے لئے ابھی مزید پانچ سال کا عرصہ درکار ہے ، کسی فلم کی کامیابی سے ہم یہ نتیجہ نہیں نکال سکتے کہ فلم انڈسٹری دوبارہ سے بحال ہو گئی ہے۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب کراچی اور لاہور میں سالانہ چالیس سے پچاس فلمیں نمائش کے لئے پیش ہونا شروع ہو جائیں گی تو انڈسٹری میں جمود خود بخود ختم ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

میری خواہش ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری جلد سے جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے مگر حقیقی طور پر فلم انڈسٹری کو بحران سے نکلنے کے لئے مزید پانچ سال کا عرصہ درکار ہو گا اور تب جا کر ہم بالی ووڈ انڈسٹری سے بھرپور مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سارا وقت ضائع کر دیا ہے اور اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مستقل مزاجی کے ساتھ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے سنجیدگی سے کام کریں ۔ جہاں تک میری خدمات کی بات ہے تو میں ہر وقت حاضر ہوں کیونکہ مدیحہ شاہ کو ٹی وی کے بعد بڑی سکرین سے ہی پہچان ملی ہے ۔

متعلقہ عنوان :