Live Updates

پی ٹی آئی کی پالیسیاں جمہوریت کے استحکامت ،عوام کے حقو ق کے تحفظ کی ضمانت ہے‘ابرار الحق

ن) لیگ نے ملک و قوم کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے ذاتی مفاد کو ہمیشہ ترجیح دی ہے‘ تقریب سے خطاب

پیر 28 مئی 2018 22:01

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کی پالیسیاں جمہوریت کے استحکامت اور عوام کے حقو ق کے تحفظ کی ضمانت ہے، بر سر اقتدار آکر کرپٹ سسٹم ، پسماندگی کا خاتمہ اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے بدوملہی میں افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک و قوم کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے ذاتی مفاد کو ہمیشہ ترجیح دی ہے ۔ اس وقت پاکستان کا ہر شہری1لاکھ 35ہزار کا مقروض ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا موقف عوام کے دلوں کی آواز ہے حکمرانوںکی کرپشن کا دور ختم ہوچکا ہے۔ پوری قوم تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے عوام کو ترقی اور خوشحالی کا ایجنڈا دیا ہے اس سے ملک ترقی کرے گااور ملکی وقار میں آضافہ ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ احسن اقبال اس بات کا شور مچارہے کہ میں نے اپنے ضلع میں وسیع پیمانے پر ترقیاتی کام کروائے ہیں ۔ مگر دوسری طرف انہوں نے اس بات کا الزام لگایا کہ احسن اقبال نے اپنے مفاد کی خاطر نارووال سٹیڈیم کی تعمیر کروائی ہے۔ اس منصوبے پر چار ارب روپے خرچ ہونے تھے مگر اس پر دو ارب روپے خرچ کیے گئے اور دو ارب روپے کرپشن کی نظر ہوگئے ۔

انشاء اللہ 2018ء میں ہونے والے عام انتخابا ت میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔اور بر سراقتدار آکر صنعتی انقلاب لائے گی۔ جس سے عوام خوشحال اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ اس دوران صوبائی حلقہ پی پی 50نارووال سے تحریک انصاف کے امیدوار چودھری ظہور احمد ملہی نے کہا کہ میں تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو میر ی دعوت افطار کے پروگرام میں تشریف لائیں۔ اگر مجھے پارٹی نے ٹکٹ دیا تو کامیابی حاصل کرکے علاقہ کے فلاح بہبود کے لیے عملی اقدامات کروں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات