سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے تما م تر دباو مسترد کر کے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا ہے ،فرید افغان

پیر 28 مئی 2018 23:36

کوئٹہ۔28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سیکرٹری اطلا عات فرید افغان نے کہا ہے کہ 28مئی تجدید عہد کا دن ہے 28مئی 1998کو آ ج ہی کے دن پاکستان ایٹمی قوت بنا یوم تکبیر پاکستانی قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کیلیے فخر کا دن ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں پیر کو 20ویں یوم تکبیر کے موقع پر منعقدہ تقر یب سے خطاب کیا فرید افٖغان نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے تما م تر دباو مسترد کر کے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا ہے 28مئی 1998کوپاکستان کا ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ درست اور بروقت تھا محمد نوازشریف کے دور حکومت میں پاکستان کے ایٹمی طاقت بنے سے پوری قوم اور مسلم دنیا میں نیا جو ش و جذبہ پید اہو گیا تھا جس کا تما م تر کریڈیٹ پاکستان مسلم لیگ ن اور محمد نواز شریف کے سر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے جو بین الا قوامی قوانین کے تمام تقا ضوں کو پورا کرتا ہے۔