پی ایچ اے کی غیرقانونی بورڈز،سٹیمرز اورکراس روڈبینرز کے خلاف کارروائی

پیر 28 مئی 2018 23:45

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان صاحبزادی وسیمہ عمر کی ہدایت پر مارکیٹنگ برانچ کی غیر قانونی بورڈز،سٹیمرز اور کراس روڈ بینرز کے خلاف کارروائی ،متعدد قبضے میں لے لیے گئے۔انسپکٹر پرویز ہانسلہ کی سربراہی میں عملہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جن میں کچہری فلائی اوور،چو نگی نمبر 9،چونگی نمبر6،بوسن روڈ،گلگشت کالونی اور گول باغ قابل ذکر ہیں۔

آپریشن کرتے ہوئے درجنوں غیر قانونی اشتہاری سامان کو قبضے میں لے لیا۔جن میں دو 20×10کے بورڈز،ایک شاپ سائن اورسینکٹروں سٹیمرز و بینرز شامل ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ خرم جمیل نے کہا کہ غیر قانونی بورڈز اور دیگر اشتہاری مواد کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف علاقوں میں سروے اور آپریشن کا سلسلہ مستقبل میں بھی اسی تسلسل سے جاری رہے گا۔

یہ تاثر غلط ہے کہ غیر قانونی بورڈز اور سٹیمرز کے خلاف کارروائی کا سلسلہ رک گیا ہے۔یہ سلسلہ جاری ہے اور جاری رہے گا۔ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کی واضح ہدایات ہیں کہ غیر قانونی تشہیری ذرائع کے خلاف کارروائی کر کے فوری ضبط کیا جائے ۔اس کے ساتھ ساتھ ان فٹ اور خستہ حال بورڈز کو نوٹسز جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔کچھ کمپنیوں کی جانب سے بوگس سرٹیفیکیٹ جمع کرائے گئے ہیں۔جن سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے آپریشن کاسلسلہ جاری رہے گا۔صرف بائی لاز کے مطابق کام کرنے والی تشہیری کمپنیوں کو تشہیر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :