اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ختم القرآن تقریب کا انعقاد

پیر 28 مئی 2018 23:20

سکھر۔ 28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان سنی تحریک کے فلاحی ادارے اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 12 روزہ تراویح میںختم القرآن تقریب کا انعقاد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق امامت حافظ قاری منظور قادری نے کی ، اس موقع پر علمائے کرام ، سماجی، سیاسی ، تاجر برادری عوام اہلسنت کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جس میں حضرت علامہ مفتی چمن زمان قادری، حضرت علامہ مفتی ساجد قادری، علماء بورڈ حافظ اسلم سلطانی ، حافظ احمد قاسمی، مولانا اللہ وسایو، قاری عدنان قادری، رضوان قادری ، ایس ڈی اے کے چیئر مین حاجی محمد جاوید میمن،ملک برادری کے صدر رضوان ملک ، ڈاکٹر سعید اعوان، حاجی صابر ملک ، بابا فرید ، یاسین میمن، محمد انیس میمن و دیگر موجود تھے، سندھ کے صوبائی صدر حضرت علامہ نور احمد قاسمی نے اختتامی تقریب سے خطاب کیا، تقریب میں ملک پاکستان کی سلامتی ، پاک فوج کی سلامتی ، شام ، مصر ، برما، فلسطین، کشمیر ، عراق اور مظلوم مسلمانوں کے لیے دُعائے خیر کی گئی۔