دیربالا میں نادرا دفتر کو جلد از جلد فعال بنایا جائے، صاحبزادہ محمد یعقوب

منگل 29 مئی 2018 12:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے رکن صاحبزادہ محمد یعقوب نے مطالبہ کیا ہے کہ دیربالا میں نادرا دفتر تو قائم ہوگیا ہے مگر ابھی تک فعال نہیں ہوا‘ عوامی مشکلات کے ازالے کے لئے نادرا دفتر کو جلد از جلد فعال بنایا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر صاحبزادہ محمد یعقوب نے کہا کہ سپیکر کا کردار مثالی اور بے انتہا برداشت پر مبنی ہے‘ اللہ تعالیٰ انہیں دوبارہ یہ کردار ادا کرنے کا موقع دے‘ ضلع دیر بالا میں نادرا کا دفتر قائم کردیا گیا ہے مگر یہ دفتر ابھی تک عملی طور پر کام شروع نہیں کر سکا۔ لوگوں کو طویل مسافت طے کرکے تیمرگرہ آنا پڑتا ہے۔