کبھی بھی شہرت یا سٹارڈم کے پیچھے نہیں بھاگتی، سونم کپور

منگل 29 مئی 2018 14:37

کبھی بھی شہرت یا سٹارڈم کے پیچھے نہیں بھاگتی، سونم کپور
ْممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ میںکبھی بھی شہرت یا سٹارڈم کے پیچھے نہیں بھاگیں بلکہ اس پر اچھے کام کو فوقیت دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ میںکبھی بھی شہرت یا سٹارڈم کے پیچھے نہیں بھاگتی بلکہ ہمیشہ اچھے کام کو ترجیح دیتی ہوں لہذا یہ قدرتی طور پر ہوتا ہے کہ جب آپ کچھ اچھا کام نہیں کرتے ہیں تو بدلے میں آپ کو اچھے مواقع یا قیمت بھی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی ذہنی دبائو نہیں لیتیں یہ صرف اس وقت ہوتا ہے جب میں کسی معاملے پر جذباتی یا پر جوش ہو جائوں۔ سونم کپور اہوجا کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :