چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی زیرصدارت اسلام آباد انتظامیہ ، سی ڈی اے اور پولیس کا مشترکہ اعلیٰ سطح اجلاس

منگل 29 مئی 2018 16:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی زیرصدارت اسلام آباد انتظامیہ ، سی ڈی اے اور پولیس کا مشترکہ اعلیٰ سطح اجلاس منگل کو منعقدہوا جس میں اسلام آباد میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے ایکشن پلان پر عمل درآمد کاجائز ہ لیاگیا ۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے ٹیموں کو ہدایت کی کہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کی رفتار تیز کی جائے تاکہ شہر سے ناجائز تجاوزات کا جلد سے جلد خاتمہ ہو۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئر مین سی ڈی اے ، عثمان اختر باجوہ ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر)مشتاق احمد ، ایس ایس پی اسلا م آباد ، نجیب الرحمان بگوی ، ڈائریکٹر فنانس سید نجف اقبال ، ڈائر یکٹر ایڈمن محمد علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شعیب علی اور دیگر افسروں نے شرکت کی ۔چیف کمشنر اسلام آباد نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ تجاوزارت کے خاتمے اور مہم کی کامیابی کے لئے ٹیمیں موئثر اور بہترین کو آرڈی نیشن کو یقینی بنائیں۔پولیس اور مجسٹریٹ اس کیلئے بھرپور معاونت فراہم کررہے ہیں۔چیف کمشنر اسلام آباد نے ہدایت کی کہ ٹیمیں آپریشن سے ایک دن پہلے حکمت عملی طے کریں۔

متعلقہ عنوان :