کراچی ،عید الفطر کے موقع پرانٹر سٹی بسوں میں سرکاری کرایوں کو سختی سے نافذ کیا جائیگا،کمشنر اعجاز

منگل 29 مئی 2018 19:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) عید الفطر کے موقع پرانٹر سٹی بسوں میں سرکاری کرایوں کو سختی سے نافذ کیا جایے گا ۔ زاید کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی متعلقہ ڈپٹی کمشنر ز نگراں کمیٹیاں کریں گے کمیٹی میں ضلعی انتظامیہ ، پولیس ، صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسر ان شامل ہوں گے ۔

کمیٹیاں کرائے چیک کریں گی اور زاید کرایہ وصول کر نے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔عید الفطر پر زائد کرایہ کے خلاف مہم 20 رمضان سے شروع ہو گی ۔اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں انٹر سٹی بس ٹرمنلز کو بہتر بنانے اور بس اڈوں کی شہر سے باہر منتقلی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس نے شہر میں انٹر سٹی بسوں کے غیر قانونی اڈوں کی وجہ سے پیداہونے والے ٹریفک مسائل اور ان کے حل کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اجلاس کو یوسف گوٹھ اور الآصف اسکوائر پرقائم بس ٹرمنلز کوبہتر بنانے اور ان میںمسافروں کے لئے سہولتیں فراہم کر نے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ملیر میں بس ٹرمنل بنانے کے مجوزہ منصوبہ پراقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کمشنر نے کہا کہ انڑ سٹی بس ٹرمنلز پر سہولتوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے شہر سے باہر معیاری انٹر سٹی بس ٹرمنلز قائم کر نے سے مسافروں کو سہولت ملے گی اور شہر کے اندر بس اڈوں کی وجہ سے پیداہونے والے ٹریفک مسائل ختم ہوں گے۔فیصلہ کیا گیا کہ مجوزہ منصوبوں پر ترجیحی اقدامات کیے جائیں گے اور شہر کے مختلف علاقوں میں مصروف شاہراہوں پر قائم غیر قانونی بس اڈے بتدریج منتقل کئے جائیں گے ،اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک پولیس عمران یعقوب منہاس ،ایڈیشنل کمشنر کراچی محمد علی شاہ، تمام ڈپٹی کمشنرز ، محکمہ ٹرانسپورٹ ، پولیس ،صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران،اسسٹنٹ کمشنرجنرل اعجاز حسین رند، ٹریفک انجینئر نگ بیورو کے سینئر ڈائریکٹر قاضی عبدالقا درور دیگر بھی مو جو د تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹر سٹی بسوں کے مسافروں سے زائد کرایہ کے خلاف مہم 20رمضان المبارک سے شروع کی جائے گی۔

متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کرایے چیک کرنے اور زائد کرایہ کی شکایت کے ازالے کے لئے ٹیمیں بنائیں گے جن میں ضلعی انتظامیہ پولیس اورصوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران شامل ہوں گے ۔ ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں ٹیمیں کام کریں گی ٹیمیں بسوں کے ٹکٹ دفاتر اور بس ٹرمنلز پر انٹرسٹی بسوں کے کرایے چیک کریں گی۔مسافروں کی زاید کرایہ سے متعلق شکایت سننے اور اس کے ازالے کے لئے شکائتی ڈیسک قائم کیے جائیں گے ۔