ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون

گرانفروشی پر37,900روپے جرمانہ عائد،54 افراد کے خلاف مقدمات درج،56 افراد گرفتار

منگل 29 مئی 2018 19:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نی1051مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر31دکانداروں کے چالان کیے جبکہ37,900روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،54افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر56افراد کو گرفتار کروایا گیا۔

(جاری ہے)

26 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :