ْبی ایچ یو کربوغہ شریف کے ہیلتھ سٹاف اور کلاس فور ملازمین کا ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج

منگل 29 مئی 2018 19:00

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) یونین کونسل کربوغہ شریف میں بی ایچ یو عملہ نے مطالبات کے حق کے لئے ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کیا۔ اس دوران ہیلتھ سٹاف اور کلاس فور ملازمین نے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی ۔ اس موقع پر بی ایچ یوعملہ اور کلاس فور ملازمین میں فنانس سیکرٹری محمد الرحمان نے بتایا کہ پچھلے 4 ماہ سے سولر پلانٹ لگایا گیا ہے جوکہ تاحال آپریشنل نہ ہو سکا اور سٹاف شدید گرمی میں اپنی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں BHU سٹاف کربوغہ نے اسسٹنٹ کمشنر ہنگویوسف کریم اور تحصیل ناظم پیاؤ زارکو بھی بارہاں آگاہ کیا لیکن ابھی تک مسئلہ جو ںکے توںپڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اورشدید گرمی میں سٹاف کو شدید مشکلات کے ساتھ ساتھ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کوبھی شدید ازیت کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور مقامی حکومت فوری طور پر بی ایچ یو کا بنیادی مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں بصورت دیگر سخت احتجاج کریں گے۔