ملک میں عام انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ملک کے 8 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دینے کے بعد انتخابات کا 25 جولائی کو انعقاد غیر یقینی کا شکار ہوگیا
محمد علی منگل 29 مئی 2018 20:03
(جاری ہے)
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نئی حلقہ بندیاں کرتے ہوئے ہر نشست پر آبادی کا تناسب مد نظر رکھا جائے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں حلقہ بندیوں کے خلاف 108 درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ ان درخواستوں میں سے صرف 40 فیصد کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ای سی پی کی جانب سے 5 مارچ کو نئی حلقہ بندیاں متعارف کرائیں گئیں تھی، جس پر پارلیمانی کمیٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے پارلیمانی کمیٹی کو بذریعہ مراسلہ آگاہ کیا تھا کہ وہ حلقہ بندیوں کے معاملے میں مداخلت سے گریز کریں۔اس مراسلے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ ہم ای سی پی کو صرف مشورے کے ذریعے حلقہ بندیوں کے نقائض بتانا چاہتے ہیں تاکہ ای سی پی کا کام مزید آسان ہوکیا اس معاملے پر بھی سپریم کورٹ جائیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما صاحبزادہ نذیر سلطان نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنے ہی قوانین کے منافی کام کررہی ہے، جس نے جھنگ میں ان کے حلقے این اے 90 کو ‘برباد’ کردیا۔اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما نوید قمر نے کہا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ پارلیمنٹرینز ای سی پی کو ہدایت جاری نہیں کر سکتے لیکن بطور اسٹیک ہولڈرز ہم رائے یا سفارشات تو پیش کرسکتے ہیں تاہم ای سی پی فیصلہ کرے کہ ان سفارشات کو قابل غور سمجھا جائے یا نہیں۔جماعتِ اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے احتجاج کیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے لوئر دیر میں ان کے حلقے کو بھی تبدیل کردیا۔ اب ان اعتراضات کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے بعد انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اگر عدالت کی جانب سے مزید حلقوں کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دی جاتی ہیں تو اس صورت میں الیکشن کمیشن صرف 2 ماہ کے اندر دوبارہ حلقہ بندیوں کا کام مکمل نہیں کر پائے گا۔ اس تمام صورتحال میں الیکشن ملتوی یا موخر کر دیے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.