مسلم لیگ ن عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی،غلام دستگیر خان

منگل 29 مئی 2018 22:49

گوجرانوالہ۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) سینیئر رہنما مسلم لیگ ن و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین پریشان ہیں ، نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو ناقابل تسخیر بنادیا، اگر 1998ء میں ایٹمی دھماکے نہ کئے جاتے تو ہندوستان ہمیں جینے نہ دیتا، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ اور بے گناہ پاکستانیوں کی شہادتیں افسوسناک ہیں، پاکستانی قوم اور افواج پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یوم مئی کے سلسلہ میں اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میئر سٹی شیخ ثروت اکرام، یوسی چیئرمین حاجی وقار چیمہ، ناصر محمود کھوکھرودیگر بھی موجود تھے، غلام دستگیر خان نے مزید کہا کہ مخالفین جتنے مرضی پرا پیگنڈے کرلیں مسلم لیگ ن کی قیادت عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔