قومی اسمبلی میں مردم شماری کے پانچ فیصدآڈٹ سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کی قرارداد پیپلز پارٹی کی مخالفت کا شکار ہو گئی ، ڈپٹی سپیکر کی شیخ صلاح الدین کو سب کے ساتھ اتفاق رائے کر نے کے بعد قرار داد پیش کر نے کی ہد ایت

منگل 29 مئی 2018 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں مردم شماری کے پانچ فیصدآڈٹ سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کی قرارداد پیپلز پارٹی کی مخالفت کا شکار ہو گئی ، ڈپٹی سپیکر نے شیخ صلاح الدین کو سب کے ساتھ اتفاق رائے کر نے کے بعد قرار داد پیش کر نے کی ہد ایت کر دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستا ن کے رکن اسمبلی شیخ صلاح الدین نے مردم شماری کے پانچ فیصد آڈٹ کرانے سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر عملدر آمدکرانے کی قرار داد پیش کر نے کی اجاز ت مانگی ، مگر پیپلز پارٹی کے رکن عبد لستار بچانی نے قرار داد پیش کر نے کی مخالفت کر دی ، جس پر ڈپٹی سپیکر نے شیخ صلاح الدین سے کہا کہ پہلے آپ سب سے اس قرارداد پر اتفاق رائے کر لیں اس کے بعد اسے پیش کریں اور پہلے اپنا توجہ دلائو نوٹس پیش کر لیں ، تاہم شٰیخ صلاح الدین پہلے قرار داد پیش کر نے پر اصر ار کر تے رہے، بعد ازاں جب وہ توجہ دلائو نوٹس پیش کر نے لگے تو پاکستان تحریک انصاف کی رکن ساجدہ بیگم نے کورم کی نشاندہی کر دی ، کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلا س تک ملتوی کر دیا گیا ً( ع ا)