صوابی، ٹوپی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایک شخص قتل ،مقتول حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا

منگل 29 مئی 2018 23:04

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) ٹوپی میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کردیا ،بتایا گیا ہے کہ شوکت عرف شوکتے کو اپنے گائوں ٹوپی کے محلہ سواتیان میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ،وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہ ہوسکی ،بتایا گیا ہے کہ مقتول حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا۔