پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سبزہ زار میں کارروائی ، جعلی بوتلوں اور جوسز کے لیے کیمیکل اور فلیور مہیا کرنے والی 2 فیکٹریاں سیل کر دیں

منگل 29 مئی 2018 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سبزہ زار میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی بوتلوں اور جوسز کے لیے کیمیکل اور فلیور مہیا کرنے والی 2 فیکٹریوں کو سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعل ساز مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سبزہ زار میں کیمیکل اور فلیور مہیا کرنے والی 2 فیکٹریوں کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

متعلقہ فیکٹریاں کیو بی سی فروٹ بیس اور اشرف فروٹ بیس لاہور سمیت دیگر شہروں میں کیمیکل اور فلیور مہیا کر رہی تھی۔ فوڈ عملہ نے کیمیکل سے تیار کردہ 2500 کلو فروٹ بیس موقع پر تلف کرکے تمام سامان ضبط کر لیا گیاڈی جی فوڈ نورالامین مینگل کے مطابق آپریشن ٹیموں نے ایک ہفتے میں 10سے زائد جعلی جوس اور کولڈ ڈرنکس فیکٹریاں پکڑی ہیں۔ تمام فیکٹریاں ایک ہی فارمولا استعمال کرتی پائیں گئیں جس پر ویجیلینس سیل متحرک ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :