نوازشریف ایک نظریے اور سوچ کا نام بن چکے ہیں،چاند بی بی

منگل 29 مئی 2018 23:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد سے چیئرپرسن یوسی35 اور ویمن اسلام آ باد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ممبر چاند بی بی کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) متحد ہے اور میاں نوازشریف کو پاکستان کی سیاست سے باہر کرنے کی مذموم کوششوں کے باوجود مخالفین پاکستان مسلم لیگ(ن) کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں یکے بعد دیگرے ناکام ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کا پاکستان کی سیاست سے کردار کی صورت میں ختم نہیں کیاجاسکتااورمیاں نوازشریف ایک نظریے اورسوچ کا نام بن چکے ہیں، میاں نوازشریف ایک سوچ کا نام ہیں اور یہ سوچ کسی عہدے کی محتاج نہیں ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) قوم کے دلوں کی آواز ہے جو آمدہ الیکشن میں غیر جمہوری قوتوں کیلئے ریفرنڈم ہوگی،پاکستان مسلم لیگ(ن) اور اس کے قائد کو پاکستانی سیاست سے باہر کرنے والے انہیں قوم کے دلوں سے نہیں نکال سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم دھرنا دینے یا گالیاں دینے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنے کیلئے کوشاں ہیں،گالیاں دینے والوں کا انجام شروع ہوچکا ہے،میاں شہبازشریف وزیراعظم بن کر ملک وقوم کو نہ صرف اندھیروں سے نکالیں گے بلکہ پارٹی کو بھی متحد کرکے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دشمنوں کوعبرت کا نشان بنائیں گے،قوم پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہے آئندہ انتخابات میں ترقیاتی کاموں کو مدنظر رکھ کر ووٹ دیں گے۔