کراچی، پاک سر زمین پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس

اجلاس میں الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ ، سندھ کونسل کے ناموں کی منظوری دی گئی

منگل 29 مئی 2018 23:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹیریٹ پاکستان ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا. جس کی صدارت پارٹی چیئرمین سید مصطفٰی کمال نے کی. صدر پی ایس پی انیس قائم خانی* سمیت سیکریٹری جرنل رضا ہارون، سینیئر وائس چیئرمین انیس ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر صغیر و دیگر رہنما اجلاس میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور سندھ کونسل کے ناموں کی منظوری دی گئی.

پارٹی کے مرکزی رہنما شبیر قائم خانی سندھ کے صدر اور مرکزی رہنما میر عتیق تالپور سندھ کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے جبکہ سلیم بندھانی، ناہید خان اور پیر فرزند علی سندھ کاؤنسل کی کمیٹی کے اراکین میں شامل ہیں. اجلاس میں انتخابات کی تیاریوں اور نگرانی کے لیے مختلف کمیٹیز بھی تشکیل دی گئیں.اجلاس میں پاک سر زمین پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کی بھی منظوری دی گئی. پارلیمانی بورڈ پاک سر زمین پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کا انتخاب کرے گا۔#