ملتان،ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس نے بیسک کمپیوٹر کور س مکمل کرنے والے پولیس افسران میں سرٹیفیکیٹ تقسیم

منگل 29 مئی 2018 23:39

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس نے بیسک کمپیوٹر کور س مکمل کرنے والے ملتان ریجن کے پولیس افسران میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے ۔ بیسک کمپیوٹر کورس میں ملتان ریجن ملتان ،وہاڑی ،خانیوال اور لودھراں کے پولیس افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر اے ڈی آئی جی سعدیہ سعید اسسٹنٹ پرائیوٹ سیکرٹری حماد حسن ودیگر افسران نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ جدید طرز تعلیم کا مقصد پولیس افسران کو وقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہے ۔تاکہ وہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض انہی تقاضوں کو مد نظر رکھ کر سر انجام دے سکیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہر پولیس افسر کو چاہیے کہ وہ کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرے یاد رہے کہ یہ کورسسزپولیس لائن ملتان میں یونائٹیڈ نیشنز آف ڈرگز اینڈکرائم (UNODC) کے زیر اہتمام ملتان پولیس لائن میں مفت کروائے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

آخر میں انہوں نے بیسک کمپیوٹر کورس مکمل کرنے والے اور اول پوزیشن حاصل کرنے والے پولیس افسران میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے ۔ سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والوں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد آصف ملتان ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرارسلان امجد لودھراں ،ہیڈ کانسٹیبل محمد آصف ملتان ،ہیڈ کانسٹیبل طالب انیس خانیوال ،اور کانسٹیبلان رضوان مختیار ،محمد اقبال ،جواد الحق ،محمد عمران ،محمد ناصر ادیب ،ضیاء الرحمان ،محمد علی ،مدثر جاوید ،طالب حسین ،محمد صلاح الدین ،غلام شبیر ،حسن سبحانی ،لیڈی کانسٹیبلان سمیرا رحیم بخش اور مکیہ بی بی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :