وزیر اعظم نے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلوانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلوانے کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 30 مئی 2018 12:30

وزیر اعظم نے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلوانے کے حوالے سے اہم فیصلہ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مئی 2018ء) قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے آئندہ ماہ ممکنہ اجلاس میں گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلوانے کیلئے کیے گئے پاکستان کے اقدامات پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارات نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔یہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا 24وا اجلاس تھا جس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے اقدامات کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال ، وزیر دفاع و خارجہ خرم دستگیر ، وزیر خزانہ و اقتصا دی امور مفتاح اسمعیلٰ ، چیف آف جنرل سٹاف جنرل قمر جا وید باوجوہ ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی ، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل نوید مختار ،قومی سلامتی کے مشیر لیفٹنٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی افسروں نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ پاکستان کی گرے لسٹ میں نام ڈالنے کی تیاری کی خبریں میڈیا میں چتی رہی تھیں تا ہم ایف اے ٹی اے کی آفیشل پریس ریلیز جاری کی گئی تھی جس میں پاکستان کا نام لسٹ میں شامل نہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی تھی تا ہم وزیراعظم کے مشیر برائے امور خزانہ مفتاح اسماعیل نے جون میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا تھا ۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نام جون میں گرے لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا۔ترکی اور جی سی سی ممالک نے ہمارے حق میں بات کی بیشتر ممالک نے اس پر کسی رائے کا اظہار نہیں کیا،ہمیں گرے لسٹ میں شامل کرنا اسکی سیاسی مجبوری ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے اور گرے لسٹ ہونے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔